کامنز:پڑتال کنندگان/وہ کیا ہے

This page is a translated version of a page Commons:Checkusers/What's that and the translation is 100% complete. Changes to the translation template, respectively the source language can be submitted through Commons:Checkusers/What's that and have to be approved by a translation administrator.

{{#if:|| == پڑتال کنندہ کیا ہے؟ ==}}

نوشتہ صارف پڑتال کا ایک نمونہ۔ نوشتے کو دیکھنے کے لیے خصوصی اجازت، checkuser-log (نوشتہ صارف پڑتال کا مشاہدہ) حق درکار ہے۔

پڑتال کنندگان انتہائی بھروسہ مند منتظمین ہوتے ہیں جو کسی صارف کا نجی ڈیٹا دیکھنے کی تکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں، جیسے کہ ان کا آئی پی پتہ۔ یہ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کیا جاتا ہے کہ آیا کوئی صارف متعدد کھاتوں کا غلط استعمال کر رہا ہے (متعدد غیر ظاہر شدہ کھاتے جو ایک ہی صارف کے زیر قابو ہیں جو فریبی، دھوکہ دہی، یا دوسری صورت میں خلل ڈالنے والے مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، کو عام طور پر جرابی کٹھ پتلیاں کہا جاتا ہے)۔

پڑتال کنندگان تکنیکی طور پر اس قابل ہیں:

  • اس بات کا تعین کریں کہ کن ای پی پتوں سے صارف نے ویکیمیڈیا ویکی داخل ہونے کا عت کیا ہیں یا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب کیا ہے یا اس میں ترمیم کی ہے؛
  • کسی مخصوص آی پی کی ویکیمیڈیا ویکی پر ترامیم، نوشتہ شدہ عمل اور پاس ورڈ دوبارہ ترتیب کا تعین کرنا (داخل ہونے پر بھی)؛
  • اس بات کا تعین کرنا کہ آیا جس صارف کو پڑتال کیا جا رہا ہے اس نے میڈیاوکی انٹرفیس کا استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے صارف کو برقی خط بھیجا ہے۔

ان آلات کو عام طور پر توڑ پھوڑ سے لڑنے، جرابی کٹھ پتلیاں کے غلط استعمال کی جانچ کرنے اور منصوبے میں رکاوٹ کو محدود کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح کی زیادتیوں کو خود پڑتال کنندہ کے ذریعہ انجام دیئے گئے بلاکس سے نمٹنا پڑ سکتا ہے۔ صارف پڑتال آلات کا استعمال اور نجی ڈیٹا کی رہائی میٹا صارف پڑتال حکمت عملی، ویکیمیڈیا رازداری حکمت عملی اور ویکیمیڈیا کی غیر عوامی ڈیٹا تک رسائی حکمت عملی کے ذریعے محدود ہے۔ صارف پڑتال کے اعمال نوشتہ شدہ ہوتے ہیں، لیکن رازداری کی وجوہات کی بناء پر یہ نوشتہ صرف دوسرے پڑتال کنندگان کو نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ سے، کامنز کے پاس ہمیشہ دو سے کم پڑتال کنندگان نہیں ہونے چاہئیں، باہمی احتساب کے لیے۔